سٹی 42: لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ۔
ترجمان موٹروے کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے پر حدنگاہ کم ہونے کے باعث بند کردی گئی ۔ ایم 11 پر دھند کا راج ہے ۔
موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے۔دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے۔روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں۔
شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App