ویب ڈیسک: فیصل آباد کی ڈی ٹائپ کالونی میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں ایک گاہک نے پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھانے پر تکرار کے بعد ریڑھی بان کو گولی مار کر قتل کر دیا اور اس کا بھائی زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق، ملزم مدثر نے ریڑھی سے مونگ پھلی لی اور جب ریڑھی بان نے اسے روکنے کی کوشش کی تو گاہک نے فائرنگ کر دی۔
جاں بحق ریڑھی بان کا بھائی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ واقعے کے خلاف ورثا نے احتجاج کیا، جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔
