وفاقی دارالحکومت میں زلزلے کے جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا

 وفاقی دارالحکومت میں زلزلے کے جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی  : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ،سرائے عالمگیراور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ،زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زیر زمین زلزلے کی گہرائی 25 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز نارتھ ویسٹ اسکردو سے 170 کلو میٹر مسافت پر گلگت بلتستان ہے۔

 واضح رہے کہ ایک روز قبل بھی اسلام آباد میں دو بار زلزلہ آیا تھا جس کی شدت آج سے دو گنا زیادہ تھی ۔