حج آپریشن ڈیجیٹلائزیشن, پاک حج ایپ کا اجراء کردیاگیا

حج آپریشن ڈیجیٹلائزیشن, پاک حج ایپ کا اجراء کردیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: حکومت نے حج آپریشن ڈیجیٹلائزڈ کردیا، وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے ریکارڈ مدت میں ایپلی کیشن تیار کرلی، نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف اور وزیر مذہبی امور انیق احمد نے ایپ کا اجراء کیا۔

 پاک حج ایپ کا اجراء ایک تقریب میں کیا گیا۔ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تیار کردہ موبائل ایپ سے عازمین حج کیلئے تمام معلومات فنگر ٹپ پر ہوں گی۔ تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر این آئی ٹی بی بابر مجید بھٹی نے ایپلی کیشن کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

 قبل ازیں نگران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کی ہدایت کے تحت ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیز کردیا گیا ہے، عازمین حج کیلئے پاک حج ایپلی کیشن کا اجراء اسی سلسلے کا اہم سنگ میل ہے۔

 انہوں ںے بتایا کہ عازمین حج کی درخواست، مناسک حج کی ادائیگی اور واپسی تک تمام معلومات اس ایپ میں شامل ہیں، حج گروپ کی معلومات، تربیتی شیڈول، سعودی عرب میں اپنی رہائش کے معاملات بھی شامل ہیں، عازمین رقم کی ادائیگی، دوران حج مقامات کے لائیو نقشے و لوکیشن سے خود کو آگاہ رکھ سکیں گے۔

 اس موقع پر نگران وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ وزارت آئی ٹی اور اس کے ماتحت ادارے این آئی ٹی بی کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، حج آپریشنز سے متعلق موجودہ نظام کے اَپ گریڈیشن میں ایپلی کیشن ایک اہم قدم ہے، ایپ حکام کو کسی بھی شکایت کا جواب دینے اور عازمین کے حقیقی تاثرات جاننے میں مدد ملے گی۔