ویب ڈیسک : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں ریلوے کو بہتر بنانےکےمتعلق اہم فیصلے کئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں بڑے ریلوے سٹیشنوں پر سٹاپ پانچ منٹ تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعدمسافروں کو ٹرین پر چڑھنے اترنے کا مناسب موقع ملے گا۔فیصلے کا اطلاق 22 دسمبر سے ہو گا۔ دوسری جانب چھوٹے پلیٹ فارمز کو مرحلہ وار 1410 فٹ سٹینڈرڈ کیلیے تیار کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ مسافروں کی صہولت کے لئےانجن، پاور وین اور سامان کے ڈبوں کو ٹرین کے شروع یا آخر میں لگایا جائے کی تجویز بھی پیش کی گئی تا کہ مسافروں کو چڑھنے اترنے میں آسانی ہو۔
ویک اینڈ پر لاہور-راولپنڈی ریل کار میں مسافروں کے رش کے باعث اضافی کوچ لگانے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں ریلوے انفراسٹرکچر کی مرمت و بحالی کیلیے پاکستان ریلویز کو 14 ارب روپے امداد دے گی،امدادی رقم صرف بلوچستان کیلیے مختص ہو گی۔ریلوے ہیڈکوارٹرز کو جنگی بنیادوں پر انفراسٹرکچر بحالی پلان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔
کراچی ڈویژن میں بھی تجاوزات کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ، نئے ڈی ایس کراچی کا تقرر کر دیا گیا۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیلیے تمام قانونی ذرائع استعمال کیے جائیں گے۔