ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کو تسلیم کرنے کا فیصلہ

 ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کو تسلیم کرنے کا فیصلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) نائجیریا نے دنیا بھر میں مقبول ہوتی ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیا، جلد منظوری کا بل پاس کیا جائے گا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کی حکومت جلد ہی ایک قانون پاس کرے گی جس میں بٹ کوائن کے استعمال کو تسلیم کیا جائے گا۔ اس قانون کے پاس ہونے کے بعد سرمایہ کے طور پر کرپٹو کرنسی اور دیگر ڈیجیٹل فنڈز کو استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ فروری 2021 میں کرپٹو کرنسی پر پابندی عائد کی گئی تھی، جس میں سینٹرل بینک آف نائجیریا نے ملک میں کرپٹو کرنسی کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی اور بینکوں کو حکم دیا تھا کہ وہ کسی بھی ایسے فرد کا اکاؤنٹ بند کرسکتے ہیں جو ڈیجیٹل کرنسیاں استعمال کررہا ہے۔دوسری جانب بین الاقوامی مالیاتی صورتحال پر نظر رکھنے والے اہم عالمی ادارے مالیاتی استحکام بورڈ (ایف ایس بی) نے کرپٹو کمپنیوں سے بینک جیسا سلوک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔فنانشل اسٹیبلٹی بورڈ (ایف ایس بی) نے کرپٹو کمپنیوں کیلئے عالمی قواعد وضوابط کی ایک ٹائم لائن طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فنانشل ٹائمز کا کہنا ہے کہ بورڈ عالمی کرپٹو ریگولیشن پر اپنی پہلی سفارشات کو نافذ العمل بنائے گا۔یہ اقدام ہائی پروفائل کرپٹو کمپنی کی تباہی کے 1 سال بعد کرپٹو سرگرمیوں کو منظم اور محدود کرنے کیلئے مضبوط پالیسی کا حصہ ہے.تاہم جس چیز کو زیادہ تر پالیسی سازوں کوسمجھنے میں مشکلات کا سامنا ہے وہ کرپٹو کمپنیوں کو الزام دینا ہے۔