ہانیہ عامر کی اپنے دوستوں کیساتھ ڈانس کرتے ویڈیو وائرل

ہانیہ عامر کی اپنے دوستوں کیساتھ ڈانس کرتے ویڈیو وائرل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی معروف خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ  اپنے دوستوں کے ساتھ بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان پر فلمائے گئے گانوں پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کے معروف  اداکاراوَں میں ہوتا ہے جو سوشل میڈیا کا استعمال صرف اپنے ڈراموں یا چیزوں کی تشہیر کے لئے ہی نہیں  بلکہ وہ  فارغ اوقات میں کی گئی تفریح سے متعلق بھی اپنے مداحوں  کو آگاہ رکھتی ہیں۔

ہانیہ عامر نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ تفریح کررہی ہیں۔ویڈیو میں ہانیہ عامر آنکھوں پر پٹی باندھ کر شاہ رخ خان پر فلمائے گئے گانوں پر ڈانس کررہی ہیں۔شوشل میڈیا صارفین ہانیہ عامر کی ویڈیو پر دلچسپ انداز میں اظہارِ خیال کر رہے ہی ہیں ۔