ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئےسال کے آغاز سےقبل سرکاری افسر و ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

 Punjab Government will release wages
کیپشن: Public servant
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)پنجاب کے سرکاری افسران و ملازمین کے لئے اچھی خبر ،سرکاری افسران و ملازمین کو دسمبر کی تنخواہ نئے سال کے آغاز سے پہلے ملے گی ۔
 محکمہ خزانہ پنجاب نے نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو کہا ہے پنجاب کے سرکاری افسران و ملازمین کو دسمبر کی تنخواہ نئے سال کے آغاز سے پہلے جاری کی جائے،تمام صوبائی محکموں کو چند روز میں پے رول اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو بھیجنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں ہیں۔

محکمہ خزانہ پنجاب کے حکام کا کہنا ہے ، یکم اور دو جنوری کو عام تعطیل ہونے کی وجہ سے تنخواہیں پہلے جاری کی جائیں گی، مسیحی بھائیوں کو25 دسمبر سے پہلے تنخواہیں جاری کردیں جائیں گی۔

دوسری جانب  محکمہ سوشل ویلفیئر میں نئی بھرتیاں کی اجازت دے دی گئی،محکمہ خزانہ نے محکمہ سوشل ویلفیئر کو نئی بھرتیاں کرنے کی اجازت دی,محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے گریڈ پانچ سے گریڈ سولہ تک کی 148 آسامیوں پر بھرتیاں کرنے کی اجازت مانگی گئی تھی۔

گریڈ ایک سے گریڈ چار تک کیلئے 75 آسامیوں پر بھرتیوں کی اجازت مانگی تھی، محکمہ خزانہ نے محکمہ سوشل ویلفیئر کی درخواست کو قبول کر لیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer