فائزر ویکسین لگوانے سے نیوزی لینڈ میں ایک اور شہری چل بسا

فائزر ویکسین لگوانے سے نیوزی لینڈ میں ایک اور شہری چل بسا
کیپشن: Pfizer Vaccine
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین فائزر  سے ممکنہ طور پر  26 برس کے ایک شہری کی موت واقع ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ میں یہ دوسری موت ہے جو ویکسین کے معمولی مضر اثرات سے جڑی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دل کے پٹھوں کی سوزش یا مائیو کارڈائٹس کی وجہ سے اس شخص کی موت ہوئی جس نے فائزر کی پہلی خوراک لی تھی۔ اگست میں نیوزی لینڈ کے صحت کے حکام نے کہا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی خوراکیں لینے کے بعد ایک خاتون کی موت ہوئی۔
کورونا وائرس ویکسین کے انڈیپینڈنٹ سیفٹی مانٹیرنگ بورڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شاید اس شخص کو ویکسی نیشن کی وجہ سے مائیوکارڈائٹس کا مسئلہ ہوا۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے دو ہفتوں کے دوران اِس شخص کی موت واقع ہوئی، انہوں نے دل کے پٹھوں میں سوزش کے علاج کے لیے معالج سے رابطہ بھی نہیں کیا تھا۔
مائیوکارڈائٹس دل کے پٹھوں کی سوزش ہے جو خون کو پمپ کرنے کی صلاحیت کو محدود کر دیتی ہے اور دل کی دھڑکن میں تبدیلی کا سبب بن سکتی ہے۔نیوزی لینڈ کی ویکسین سیفٹی بورڈ نے کہا ہے کہ مزید دو افراد جن میں ایک 13 سال کا بچہ بھی شامل ہے، ویکیسنیشن کے بعد ممکنہ طور پر مائیوکارڈائٹس سے ان کی اموات ہوئیں۔
معمولی مضر اثرات کے باوجود ویکسین سیفٹی بورڈ نے کہا ہے کہ ویکسینیشن کے فوائد خطرات سے سے زیادہ ہیں۔