پی ایس ایل 7 کے لیے لاہور قلندرز کے کپتان کا اعلان ہوگیا

Lahore Qalandars
کیپشن: Lahore Qalandars
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز نے نامور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی لیگ کے تیسرے ایڈیشن سے مستقل قلندرز کے اسکواڈ کا حصہ ہیں اور ٹیم کے اہم ترین اراکین میں سے ایک ہیں۔شاہین شاہ آفریدی  قلندرز کے پلیٹ فارم سے ایک بہترین باؤلر بن کر ابھرے اور پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔

 شاہین شاہ آفریدی نے کپتان بنائے جانے پر فرنچائز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کپتان کیلئے نامزدگی ایک بہت بڑا اعزاز ہے   لاہور قلندر پی ایس ایل کی مقبول ترین فرنچائز ہے۔ مل کر کھیلیں گے اورعوام کے دل اور ٹرافی دونوں جیتیں گے۔ انہوں نے سمیر رانا ، عاطف رانا اور عاقب جاوید کا بھی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ میں لاہور قلندرز کی مینجمنٹ کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجھے یہ موقع دیا اور میری نگاہیں ٹیم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرنے پر مرکوز ہیں۔

شاہین آفریدی 21 سال کی عمر میں پی ایس ایل میں کپتانی کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن جائیں گے۔ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان 2019 میں 21 سال کی عمر میں کپتان بنے تھے۔شاہین شاہ آفریدی آٹھویں کھلاڑی ہیں جو لاہور قلندرز کی کپتانی کے فرئض سنبھالینگے۔

پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں اظہر علی نے ٹیم کی کپتانی کی اور اسی سیریز کے ایک میچ کے لیے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈی جے براوو نے بھی ایک میچ میں کپتانی کی۔اسکے علاوہ محمد حفیظ،  ڈی ویلئیرز، فخر زمان بھی لاہور قلندرز کے کپتان رہ چکے ہیں۔سب سے زیادہ میچز میں سہیل اختر نے لاہور قلندرز کی کپتانی کی جو ٹیم کے سب سے کامیاب کپتان رہے مگر ان سے اب یہ ذمہ داری لے کر شاہین آفریدی کو سونپ دی گئی ہے۔

آج بروز پیر کو لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا اور کوچ عاقب جاوید نے شاہین شاہ آفریدی نے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہین آفریدی کو لاہور قلندرز کا کپتان بنانے کا اعلان کیا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر