ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حملہ کرنے والے سیاسی لوگ نہیں تھے:وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز

Federal Minister Shibli Faraz survives attack
کیپشن: Federal Minister Shibli Faraz survives attack
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کوہاٹ میں اپنا ووٹ ڈالنے گیا تھا، واپس آرہا تھا تو حملہ ہوا۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز  نے  پشاور پہنچنے کے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یقین نہیں آرہا ہے کہ کس طرح نکل کر پشاور پہنچے ہیں؟ انہوں نے بتایا کہ   کوہاٹ میں اپنا ووٹ ڈالنے گیا تھا، واپس آرہا تھا تو حملہ ہوا۔  انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان پر حملہ کرنے والے سیاسی لوگ نہیں تھے۔ انہوں نے اس ضمن میں بتایا کہ 40 سے 50 افراد نے سکیورٹی کی گاڑی پر حملہ کیا۔ وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے بتایا کہ  حملے کے بعد اولین ترجیح ڈرائیور کو اسپتال پہنچانا تھی۔

الحمد للہ محفوظ ہوں مگر ڈرائیور زخمی ہے جس کو علاج کے لیے پشاور منتقل کردیا گیا۔دوسری طرف ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں شبلی فراز نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں آبائی علاقے کوہاٹ سے واپسی پر دورہ آدم خیل کے مقام پر ہجوم نے حملہ کیا اور فائرنگ کی،معجزاتی طور پر محفوظ رہا،تاہم ڈرائیور زخمی ہوا جسکو طبی امداد مہیا کردی گئی،نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر دوستوں،میڈیا اور تمام لوگوں کا انتہائی مشکور ہوں۔ 

وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز کی گاڑی پر ہونے والے حملے میں وہ خود محفوظ رہے ہیں لیکن ان کے گارڈ اور ڈرائیور دونوں زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔