ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرمی چیف سے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات

ISPR
کیپشن: ISPR
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ او آئی سی اجلاس افغانستان کےلیے تاریخی کردار ادا کرے گا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران  افغانستان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا جب کہ دونوں رہنماؤں نے دفاعی اور سکیورٹی تعاون سمیت پاک ایران بارڈر سکیورٹی میکنزم پر بھی بات چیت کی۔ ایرانی وزیر خارجہ نےافغانستان کی صورتحال اور خطےمیں امن و استحکام پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور بارڈرمینجمنٹ،علاقائی استحکام کیلئےپاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کیساتھ برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے کیوں کہ پاک ایران تعلقات برادرانہ اور تاریخی نوعیت کے ہیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نےایران وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ دونوں ملکوں میں گزشتہ سالوں میں دفاعی تعاون مزید فروغ پایا ہے۔آخر میں دونوں جانب سے علاقائی اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔