ایل ڈی اے سٹی ایک بار پھر خدشات کی زد میں

ایل ڈی اے سٹی ایک بار پھر خدشات کی زد میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فیروز پور روڈ (درنایاب) ایل ڈی اے سٹی ایک بار پھر خدشات کی زد میں، تیسری بیلٹنگ کی تاریخ تبدیل، قرعہ اندازی اب 15 فروری2021  کو متوقع ، الاٹمنٹ کے منتظر ہزاروں درخواست دہندہ بے یقینی کا شکار ہوگئے۔

  ایل ڈی اے سٹی منصوبہ حکام کی ناقص پلاننگ کی نذر ہورہا ہے، ایل ڈی اے سٹی کے سینکڑوں الاٹیوں کے مستقبل سے کھیلا جانے لگا ہے، جناح سیکٹر سے منسلک اقبال سیکٹر کی پلاننگ ادھوری رہ گئی ہے، جس کے باعث ایل ڈی اے سٹی کی تیسری بیلٹنگ کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے، بیلٹنگ کی نئی تاریخ پندرہ فروری دو ہزار اکیس کو متوقع ہے۔

 ایل ڈی اے تاحال اقبال سیکٹر کا نظر ثانی شدہ نقشہ بھی تیار نہیں کرسکا، جو تاخیر کی بنیادی وجہ بن رہا ہے۔ وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران ایل ڈی اے سٹی کو بروقت مکمل کرنے اور الاٹمنٹ کی راہ میں حائل مشکلات کو دور کرنے کی واضح ہدایت کرچکے ہیں۔

دوسری جانب ایل ڈی اے ون ونڈو سیل پر کورونا ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری ہے، ایل ڈی اے ذمہ دار افسران شہریوں سے چھ فٹ کا فاصلہ برقرار رکھوانے میں ناکام ہوگئے، مانیٹرنگ کی بجائے کمروں میں میں بیٹھ کر کام چلانے لگے، حال ہی میں دس سے زائد افسران و ملازمین کورونا کا شکار بھی ہوچکے ہیں ۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وائس چئیرمین ایل ڈی اے نے اچانک دورہ کرکے ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے وارننگ بھی دی تھی ۔

Sughra Afzal

Content Writer