ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لوہاری گیٹ میں 9 سالہ بچی زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل

لوہاری گیٹ میں 9 سالہ بچی زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہور کی ایک اور ننھی کلی جنسی درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی، تھانہ لوہاری کے علاقہ میں 9 سالہ عائشہ کو مبینہ زیادتی کے بعد گلے میں پھندہ ڈال کر بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقتولہ کے ماموں تیمور سمیت 2 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

لاہور کے علاقہ لوہاری گیٹ میں درندگی اور سفاکیت کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں محلہ تیلیاں کے رہائشی جمیل کی بیٹی 9 سالہ عائشہ کو نامعلوم ملزم نے  زیادتی کے بعد گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کر دیا۔ بچی کے والد جمیل کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی میں علیحدگی ہوچکی ہے جبکہ اپنے دونوں بچوں کا خرچہ وہی ادا کر رہا تھا۔ منگل کے روز اسکی سالی مریم نے فون کرکے بتایا کہ عائشہ کی حالت غیر ہوگئی ہے اور ہسپتال جا کر دم توڑ گئی ہے۔ اسکی بیٹی کے گلے پر زخم کے نشان تھے جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔

جمیل کا کہنا ہے کہ اسکی بیٹی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے، اس کو پولیس انصاف فراہم کرے۔

ایس پی سٹی معاذ ظفر کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے لگتا ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے لیکن اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔ پولیس نے جمیل کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

مقتولہ کے والدین میں کچھ عرصہ قبل علیحدگی ہو چکی تھی ۔ عائشہ کی والدہ فردوس بیگم اورنانی عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں ہیں اور وہ اپنی خالہ اور ماموں کے ساتھ رہ رہی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer