ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش اچھا قدم : بیرسٹرگوہر

وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش اچھا قدم : بیرسٹرگوہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش کو اچھا قدم قرار دے دیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ اچھی بات ہے مذاکرات ہوں تاکہ سیاسی مسائل کا حل نکالا جا سکے، اسی طرح ملک کو غیر یقینی صورتحال سے نکالنا جاسکتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش آرہی ہے، اچھی بات ہے اگر وزیراعظم صاحب مذاکرات کے لیے اقدامات کریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزیدکہاکہ امید ہے بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کردیا جائے گا، یہاں تک پہنچنے میں بڑا وقت لگا،امید ہے رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، یہ عوام کا مینڈیٹ ہے کہ وہ کس کو پسند اور کس کو ووٹ دیتے ہیں، ہم آئین کی بالادستی اور آزاد عدلیہ کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔