ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات; الیکشن کمیشن کا پنجاب حکومت کی تجویز سے اتفاق

الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت سے الیکشنز کرانے پلان مانگ لیا

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات; الیکشن کمیشن کا پنجاب حکومت کی تجویز سے اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:پنجاب بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن اجلاس کا اعلامیہ جاری ہوگیا ۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر 2026 سے 15 جنوری 2027 کے دوران کرانے کی تجویز دی ۔الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت سے الیکشنز کرانے پلان مانگ لیا۔
اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کی تجویز سے اصولی اتفاق کرلیا،
چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا پنجاب حکومت مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانا چاہتی ہے، پنجاب حکومت سیکیورٹی اور بہتر انتظامات کیلئے مرحلہ وار انتخابات چاہتی ہے،

الیکشن کمیشن نے کہا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندی کا عمل مکمل ہوچکا ہے، بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کیلئے صوبائی حکومت سے مشاورت ضروری ہے۔
 صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ کے مطابق پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کا پراسس شروع کرنا چاہتی ہے۔ پنجاب حکومت کے مطابق15 دسمبر سے 15 جنوری کے دوران انتخابات زیادہ مناسب ہوں گے، اس عرصے میں بچوں کے امتحانات مکمل ہوچکے ہوں گے،۔دسمبر اور جنوری میں دھند کا مسئلہ بھی نہیں ہوگا۔
وزیر بلدیات پنجاب نے کہا بلدیاتی انتخابات کےلئے وسائل کی فراہمی بھی کرنی ہے وقت درکار ہے،دسمبر جنوری میں اساتذہ دستیاب ہونگے۔وزیر اعلی پنجاب بلدیاتی انتخابات کرانےکےلئے پرعزم ہیں ۔وزیر اعلی نے کمیٹی کو مشاورت کےلئے مکمل اختیار دیا ہے۔
،اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت سے الیکشنز کرانے پلان مانگ لیا۔مرحلہ وار انتخابات کا پلان جلد الیکشن کمیشن کو پیش کیا جائے،بلدیاتی انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضا ہے،
چیف الیکشن کمشنر نے کہا آئین کے آرٹیکل 140 اے کے تحت بلدیاتی انتخابات کرانا ضروری ہے، الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے پنجاب حکومت سے مشاورت جاری رکھے گا،چیف الیکشن کمشنر نے پنجاب حکومت کی تجاویز کو سراہا۔