ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور شام کا امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے مسلسل رابطے اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان اور شام کا امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے مسلسل رابطے اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی سے ملاقات کی ۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک شام مذاکرات میں دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان اور شام کا باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ 

اسحاق ڈار اور شامی وزیر خارجہ نے علاقائی و عالمی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ مذاکرات میں فلسطین، گولان کی پہاڑیوں، افغانستان اور جنوبی ایشیا کی صورتحال پر گفتگو ہوئیْ۔ اس کے علاوہ مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر بھی پاک شام وزرائے خارجہ کا تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 

اسحاق ڈار نے شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا ۔ شامی وزیر خارجہ نے مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔ 

شامی وزیر خارجہ نے امریکا ایران تناظر میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ۔ پاکستان اور شام کا امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مسلسل رابطے اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔ 

دونوں ممالک نے خطے اور دنیا بھر میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔