محمد عمران :ضلع اٹک بھر میں گزشتہ رات گئے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے اور معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہوئے۔
اٹک، حضرو، جنڈ، حسن ابدال، فتح جنگ اور پنڈی گھیب میں ہونے والی شدید بارش کے باعث متعدد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، جبکہ جتیال میں برساتی پانی گھروں میں داخل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اٹک فتح جنگ روڈ پر اکھوڑی کے قریب برساتی پلی ٹوٹنے سے آمدورفت متاثر ہوگئی، جبکہ جسیاں میں کچے مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
شدید بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر اور نظامِ زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔