سٹی 42: ایل ڈی اے گورننگ باڈی کا رواں سال کا چوتھا اجلاس وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی صدارت میں ہوا
وائس چیئرمین واساچودھری شہباز احمد،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بھی اجلاس میں شرکت کی ، گورننگ باڈی اجلاس میں مختلف ایجنڈے منظوری کے لیے پیش کیے گئے،گورننگ باڈی اجلاس میں ایل ڈی اے اور ٹیپا کا سال2025-26کا بجٹ منظور کیا گیا ،ایل ڈی اے کے رواں مالی سال کے لیے 59 ارب روپے کا بجٹ منظور ہوا، ٹیپا کا رواں مالی سال کے لیے تین ارب کا بجٹ منظور کیا گیا،ایل ڈی اے نے ڈویلپمنٹ رسید کے لیے 23.3 ارب مختص کردیئے،نان ڈویلپمنٹ رسید کی مد میں 24.3 ارب روپے مختص کیے گئے،ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ کا رواں مالی سال کیلئے16.5 ارب کا ہدف مقرر کیا گیا،سی ایم پی ونگ کیلئے1ارب، سیلز اینڈ آکشن کیلئے11.4 ارب کا ٹارگٹ مقرر کیا
رواں سال ایل ڈی اے سٹی، ایونیو ون اور دیگر سکیموں میں 14 ارب کاترقیاتی کام ہوگا،سٹرکچر پلان روڈ کیلئے حکومت پنجاب سے مزید 10 ارب بطور قرض لیا جائیگا،ایل ڈی اے سٹرکچر پلان روڈز کی تعمیر پر مجموعی طور پر 20 ارب خرچ کرے گا،ہاؤسنگ،اربن پلاننگ، ٹاؤن پلاننگ اور انجینئرنگ کے مختلف ایجنڈے منظور ہوئے ، اجلاس میں آکشن اینڈ الاٹمنٹس کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کی منظوری دی گئی
ایل ڈی اے ایونیو ون کی مذاکراتی کمیٹی کی دوبارہ تشکیل نو کی منظوری دی گئی،ایل ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشن 2019 میں مختلف ترامیم کی منظوری دی گئی ، اجلاس میں 2مرلہ تک کے کمرشل املاک میں آرکیٹ ختم کرنے کی منظوری دی گئی ، ہائی رائز بلڈنگ کے ایف اے آر میں ترمیم، بیسمنٹ لازم،انڈرگراؤنڈ پارکنگ آپشنل قرار دے دی گئی ، اجلاس میں ایل ڈی اے لینڈ یوز رولز میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں گلبرگ سکیم کے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کی منظوری دی گئی ، ایل ڈی اے ایونیو ون کے ڈویلپمنٹ پلان کے ایجنڈے کی اصولی منظوریدی گئی ، 4 کنال کمرشل املاک کیلئےٹیپا ٹی آئی اے کی ریکوائرمنٹ کو ختم کر دیا گیا،کمرشل املاک کے باہری حصے کی انفورسمنٹ کیلئے ریگولیشنز اور کمیٹی کی منظوری دی گئی ، اجلاس میں غیر قانونی کمرشلائزیشن پرپینلٹی فیس ریوائز کردی گئی
پینلٹی فیس 5 مرلہ تک ڈی سی ریٹ کا ایک فیصد ،5 مرلہ سے زائد 1.25 فیصد مقررکی گئی ، تعلیمی اداروں اور ہیلتھ فیسلیٹیز پر بھی پینلٹی فیس ریوائز کر دی گئی،5 مرلہ تک کی املاک پرپینلٹی فیس 0.75 فیصد،5 مرلہ سے زائد پر1فیصد مقرر کردی