سٹی 42: لاہورمیں عادی مجرموں کے خلاف سپیشل آپریشن جاری ہے۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق پولیس کو مطلوب سنیچنگ، ڈکیتی و چوری کے 6 "لسٹڈ" عادی مجرم گرفتار ہوگئے ، مغلپورہ، ملت پارک، یکی گیٹ، سبزہ زار و دیگر جگہوں سے 6 مشکوک اشخاص کو راؤنڈاپ کر لیا
مشکوک اشخاص کریمنل ریکارڈ کے مطابق عادی مجرم نکلے ، ملزم سنگین جرائم میں ملوث تھے ، مختلف گروہوں کے سرغنہ ہیں،ملزموں میں شہریار 49، یونس37، اصغر 43،اسلم 53 مقدمات میں مطلوب تھا،گرفتار ملزموں کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ داتا دربار، مغلپورہ، ملت پارک و دیگر کے حوالے کردیا گیا ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App