ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی ڈی کے 2مبینہ پولیس مقابلے، 2 ملزمان ہلاک

سی سی ڈی کے 2مبینہ پولیس مقابلے، 2 ملزمان ہلاک
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابدچودھری:سی سی ڈی نے 2مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 ملزمان کو ہلاک کر دیا۔
اکرم پارک کےقریب سی سی ڈی نےمشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا،ملزمان نے رکنے کی بجائے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی۔کراس فائرنگ میں ایک ملزم مارا گیا، 2 فرار ہو گئے۔
سی سی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونیوالےملزم کی شناخت عمران کےنام سے ہوئی۔
 اسی طرح سبزی منڈی پل کےقریب کراس فائرنگ میں موٹرسائیکل سوار ملزم مارا گیا،ہلاک ملزم کی شناخت اعجاز کے نام سےہوئی۔
پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔