بچوں سے زیادتی کے بعد ویڈیو بنا کر ڈارک ویب پر فروخت کرنے والا گروہ گرفتار  

بچوں سے زیادتی کے بعد ویڈیو بنا کر ڈارک ویب پر فروخت کرنے والا گروہ گرفتار  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹیکسلا میں پولیس نے بچوں سے زیادتی اور ان کی ویڈیو بنا کر ڈارک ویب پر فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

 سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) پوٹھوہار محمد وقاص خان نے تھانہ ٹیکسلا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں، جو فارنزک کیلئے لاہور بھجوا دیے گئے۔

 ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزمان راہ گیر بچوں کو لالچ دے کر لاتے تھے، ملزمان کے انٹرنیشنل گروہ سے رابطوں کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اب تک تقریباً 13 بچوں کے ساتھ زیادتی کی ویڈیوز بنا چکے ہیں، بہت سارے کیسز ہیں جو رپورٹ نہیں ہو سکے، جبکہ تین بچوں کو بازیاب کروالیا گیا ہے۔