ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑیاں اب اوپن لیٹرپر نہیں چلیں گی

گاڑیاں اب اوپن لیٹرپر نہیں چلیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی :  محکمہ ایکسائز کی جانب سےاوپن لیٹرپرچلنےوالی گاڑیوں کیخلاف  کارروائیوں کےلئے نئی حکمت عملی تیار کرلی گئی،گاڑی ٹرانسفر کےلئے استعمال ہونے والا ٹی او فارم ختم کرنے کا فیصلہ۔لاہورسمیت پنجاب بھرمیں 7لاکھ سے زائد گاڑیاں اوپن لیٹر پر چل رہی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق  محکمہ ایکسائز کی جانب سےاوپن لیٹرپرچلنےوالی گاڑیوں کیخلاف  کارروائیوں کےلئے نئی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے ،گاڑی ٹرانسفر کےلئے استعمال ہونے والا ٹی او فارم ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے  جبکہ لاہورسمیت پنجاب بھرمیں 7لاکھ سے زائد گاڑیاں اوپن لیٹر پر چل رہی ہیں۔متوقع طور پر  آئندہ  ماہ سے بائیو میٹرک سسٹم کا آغاز ہوتےہی نئےٹی اوفارم کا اجرا اور جاری شدہ ٹی او فارم بھی کینسل کر دیئےجائیں گے۔

ایکسائز حکام  کے مطابق جاری شدہ ٹی اوفارم بھی کینسل کر دئیے جائیں گے، ٹی او فارم 300روپے میں فروخت کیاجاتا ہے۔ شہری گاڑی کی فروخت کیساتھ ٹی اوفارم پرلکھ پڑت کرلیتےہیں جبکہ  شہری فارم لے کر کئی کئی سال گاڑی ٹرانسفر نہیں کراتے جس سے خزانے کو کروڑوں کا نقصان ہو رہاہے،ایکسائزحکام کا کہنا ہے کہ  اوپن لیٹر کے خاتمے سے ای چالاننگ بہتر ہوگی  اور چالان بھی اصل مالکان کےگھروں میں جائیں گے۔