ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ کے سابق پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کی مشکلات مزید بڑھ گئیں

سابق پرنسپل سیکرٹری
کیپشن: طاہر خورشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کے خلاف اثاثہ جات کیس، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے کنٹریکٹرز کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا۔ طاہر خورشید کے خلاف مظفر گڑھ میں بھی اثاثے بنانے کے شواہد مل گئے۔

رپورٹ کے مطابق  وزیراعلیٰ کے سابق پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کے خلاف اثاثہ جات کیس  میں نیب لاہور نے طاہر خورشید کے بے نامی داروں میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے کنٹریکٹرز کو بھی شامل تفتیش کرلیا۔ دوسری طرف ڈی ایم جی گروپ کے طاقتور افسر طاہر خورشید کے خلاف مظفر گڑھ میں بھی اثاثے بنانے کے شواہد ملے  ہیں۔ ذرائع کے مطابق طاہر خورشید کے بے نامی داروں میں محکمہ ریونیو کے متعدد افسران کو بھی شامل  ہیں اور انہیں بھی تفتیش کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ، اثاثہ جات کی تفصیلات سمیت دیگر ریکارڈ کی جانچ پڑتال جاری ہے جبکہ طاہر خورشید کو سوالنامہ میں بے نامی داروں کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے 4 ہفتہ کی مہلت دی گئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طاہر خورشید ریکارڈ سمیت دوبارہ نیب حکام کے سامنے ہیش ہونگے۔