ڈیفنس(زین مدنی)گلوکارعلی ظفر کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہونے پر فخر ہے پہلے اپنا ملک پھر کام ہے۔
گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ میری کوشش ہے کہ ملک کیلئے ایسے کام کروں جس سے میرے ملک کا نام روشن ہو۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے میرا ملک سب سے پہلے ہے کیونکہ میری پہچان میرا پاکستان ہے اور میرے لئے یہ بہت بڑے اعزاز کی بات ہے ورنہ شہرت کے اس مقام تک پہنچنے کیلئے گلوکاروں کو انتھک محنت کرنا پڑتی ہے۔ اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ بہت کم وقفے میں مجھے بین الاقوامی شہرت ملی۔
علی ظفرنے کہا کہ ہماری میوزک انڈسٹری پوری دنیا میں مشہور ہے ہمارے گلوکاروں کی دوسرے ممالک میں بھی بہت مانگ ہے۔ اس مانگ کی وجہ صرف اچھی آواز ہونا نہیں بلکہ ہماری مٹی کے وہ سر تال ہیں جنہیں سن کر اس کی بھینی بھینی خوشبو میں گم ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف اسے اچھے اور نکھارنے والے لوگوں کی ضرورت ہے۔بھارت میں ابھی تک جتنا بھی کام کیا ہے وہ عزت اور وقار کے ساتھ کیا ہے اور آئندہ بھی جو کام کروں گا وہ عزت کے ساتھ کروں گا۔