’’کشمیر کے معاملے پر سب کو ایک پیج پر آنا ہوگا‘‘

’’کشمیر کے معاملے پر سب کو ایک پیج پر آنا ہوگا‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات بہت سخت ہیں، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ درست اور وقت کی ضرورت ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن کا فیصلہ سخت دفاعی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ موجود حالات میں سب کو کشمیر کے معاملے پر ایک پیج پر آنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ہمیں کشمیر ایشو پر بات کر نی چاہیے، بھارت نے آئین کی دفعہ 35 اے اور 370 کو حذف کیا ہے جسے نہ کشمیری مانتے ہیں اور نہ ہم۔

انھوں نے مزید کہا کہ دنیا نے پچھلے 70 سالوں میں نہتے لوگوں کا قتل مقبوضہ کشمیر میں دیکھا ہے۔ 5 اگست سے جو کرفیو لگایا گیا ہے اس کے مقابلے میں کشمیریوں کا جذبہ قابل دید ہے۔