شاہد سپرا : شہر میں ایک بار پھر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی .
لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہر کے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے. لیسکو کے اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے تحت 280 سے زائد فیڈرز کو بند کر دیا گیا . کمپنی نے ایک سو نوے فیڈرز سے غیر اعلانیہ طور پر لوڈشیڈنگ شروع کی.
بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔