سٹی 42 : سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک سگنل سے چھیڑ چھاڑ کر کے بھیک مانگنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا ۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بھکاری گینگ رات گئے ٹریفک سگنل بند کر دیتے تھے۔ بھکاری گینگ ٹریفک سگنل پر رکنے والی گاڑیوں سے بھیک مانگ کر پیسے بٹورتے تھے۔
سی ٹی او لاہور ڈی آئی جی محمد وقاص نذیر نے واقعے کا علم میں آتے ہی فوری ایکشن کا حکم دیا، جس کے بعد ٹاؤن شپ سرکل کے ڈی ایس پی فیاض بھٹی نے ٹیم تشکیل دی جس نے چند گھنٹوں میں ہی گینگ کو گرفتار کر لیا۔
انسپیکٹر انچارج محمد یاسین نے ٹریفک وارڈن رضوان ٹریفک وارڈن فرحان اور ٹریفک اسسٹنٹ عمیر کے ہم راہ چند گھنٹوں میں ہی بھکاری گینگ گرفتار کر لیا۔
بھکاری گینگ میں شامل علی رضا ,گل ، دلاور اور حمزہ کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانہ کے حوالے کر کے ایف آئی ار کا اندراج کروایا گیا۔