ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے قرعہ اندازی; کامیاب امیدواروں کو پلاٹ نمبر الاٹ

ایل ڈی اے قرعہ اندازی; کامیاب امیدواروں کو پلاٹ نمبر الاٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درِ نایاب: ایل ڈی اے  کی جانب سے 24 فروری 2026 کو ہونے والی قرعہ اندازی کے تحت کامیاب امیدواروں کو مختلف ہاؤسنگ سکیموں میں پلاٹ نمبر الاٹ کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے سٹی، جوہر ٹاؤن، سبزہ زار اور موہلنوال میں رہائشی جبکہ گجرپورہ اور چائنہ سکیم میں کمرشل و رہائشی پلاٹس کے نمبر الاٹ کیے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن میں 34، گجرپورہ میں 30، سبزہ زار میں 21، موہلنوال میں 50 جبکہ ایل ڈی اے سٹی میں 30 پلاٹس کے نمبر الاٹ کیے گئے ہیں۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ شہریوں کو مزید پلاٹس 3 سال کی آسان اقساط پر فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ قرعہ اندازی میں شرکت کے خواہشمند افراد 11 مئی تک آن لائن یا ایل ڈی اے کے مراکز پر درخواست جمع کرا سکتے ہیں، جبکہ اگلی قرعہ اندازی 18 مئی کو منعقد ہوگی۔

پلاٹ نمبرز کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی یل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہرٹاؤن میں منعقد ہوئی، جس میں چیف ٹاؤن پلانر، چیف آئی ٹی آفیسر، ڈائریکٹر آکشن، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر ریونیو اور دیگر افسران نے شرکت کی۔