وقاص احمد: ہنجروال کے علاقے میں ایک پینٹ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فیکٹری میں موجود سامان میں آگ لگی، جس کے نتیجے میں شدید دھواں بلند ہوا اور گرد و نواح کے علاقے بھی متاثر ہوئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 پنجاب کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ حکام کے مطابق 12 ایمرجنسی گاڑیاں اور 40 ریسکیورز آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں اور صورتحال کو مکمل طور پر کنٹرول کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔