ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 2 دہشتگرد جہنم واصل

بنوں میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 2 دہشتگرد جہنم واصل
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (احمد منصور)سکیورٹی فورسز کی بنوں کے علاقے میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر دہشتگردوں کی موجودگی کے خلاف کامیاب کارروائی،2دہشتگرد جنہم واصل ہوگئے ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں بھارتی اسپانسرڈ تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

 ہلاک ہونے والوں میں خارجی رنگ لیڈر وحیداللہ عرف مختیار اور ایک خودکش بمبار شامل ہیں، کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق وحیداللہ مطلوب ترین دہشتگردوں میں شامل تھا اور متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث رہا ہے، وہ سیکیورٹی اہلکاروں اور معصوم شہریوں کی شہادت میں بھی کردار ادا کرتا رہا۔

 مزید بتایا گیا کہ 21 فروری 2026 کو بنوں میں ہونے والے خودکش حملے کا مرکزی ہینڈلر بھی وحیداللہ ہی تھا، جس حملے میں لیفٹیننٹ کرنل گل فراز شہید ہوئے تھے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی۔