ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکس وصولی مہم تیز، جعلسازی ناقابل برداشت قرار

ٹیکس وصولی مہم تیز، جعلسازی ناقابل برداشت قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:راولپنڈی اور لاہور کی معروف پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز سے سروسز ٹیکس کی وصولی کے لیے مہم کو تیز کر دیا گیا ہے، جبکہ متعلقہ کمپنیوں کے مالی ریکارڈ کی چھان بین کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔

یہ ہدایات چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں جاری کی گئیں، جس میں سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ٹیکس معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین پی آر اے نے واضح کیا کہ وہ کمپنیاں جو سروسز ٹیکس کی کٹوتی کے باوجود شفاف ادائیگی نہیں کر رہیں، ان کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز سروسز کی مد میں شہریوں سے ماہانہ بھاری فیسیں وصول کرتی ہیں، اس لیے ٹیکس ادائیگی میں کسی قسم کی جعلسازی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید ہدایت کی گئی کہ افسران ٹیکس دہندگان کے گوشواروں کا تکنیکی بنیادوں پر باریک بینی سے جائزہ لیں تاکہ ٹیکس چوری کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔