ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باٹاپور: 25 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ، جسم پر تشدد کے نشان

باٹاپور: 25 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ، جسم پر تشدد کے نشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: باٹاپور کے علاقے سے 25 سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کو 3 سے 4 گولیاں ماری گئیں جبکہ اس کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات بھی پائے گئے ہیں، جس سے واقعے کے پس منظر میں ممکنہ تشدد یا ذاتی دشمنی کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تاحال مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی۔

انھوں نے مزید بتایا کہ  لاش کو ضروری کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔