ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائے محمد طاہر کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کرنے کی منظوری

rai muhammad tahir PSP
کیپشن: rai muhammad tahir
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : وفاقی کابینہ  نے پولیس گروپ کے گریڈ 21 کے افسر   رائے محمد طاہر کو ڈی جی ایف  آئی اے تعینات کرنے کی منظور ی دیدی۔

 رپورٹ کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ڈی جی ایف آئی اے رائے محمد طاہر کاشمار پاکستان پولیس کے بہترین پیشہ ور افسروں میں ہوتا ہے رائے طاہر پولیس سروس آف پاکستان گریڈ 21 کے افسر ہیں ، اس سے قبل وہ آئی جی بلوچستان کے عہدے پر تعینات تھے۔ وہ اس سے قبل  کاؤنٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)پنجاب کے سربراہ  اورنیکٹا  میں فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ وہ پنجاب پولیس میں ایڈیشنل آئی جی کےعہدے پر بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ وہ پنجاب کے  مختلف اضلاع میں ڈسٹرکٹ پولیس افسر کے علاوہ  فیصل آباد، راولپنڈی ، ملتان رینجز کے ڈی آئی جی بھی رہ چکے ہیں۔