شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کا اعلان کردیا

shah raukh khan & raj kumar hirani
کیپشن: shah raukh khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: بالی ووڈ  میگا اسٹار شاہ رخ خان نےکافی لمبے عرصے کے بعد وہ بڑے پردے پر واپسی  کا  سوشل میڈیا پر اعلان اپنی نئی فلم کی خوشخبری سے کیا ہے۔ 

 ان کی یہ فلم راجکمار ہیرانی کے ساتھ آنے والی ہے۔ شاہ رخ نے اپنی نئی فلم ڈنکی کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا ہے۔
شاہ رخ خان نے ایک ٹویٹ کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ راجکمار ہیرانی سے فلم کے بارے میں بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔ شاہ رخ نے لکھا- ڈیئر راجکمار ہیرانی سر، آپ میرے سانتا کلاز نکلے۔ تم شروع کرو میں ٹائم پر پہنچ جاؤں گا۔ بلکہ میں سیٹ پر ہی رہنے لگوں گا۔ میں آخر کار آپ کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔ میں 22 دسمبر 2023 کو آپ سب کے لیے ڈنکی لے کر آرہا ہوں۔

ویڈیو میں شاہ رخ خان راجکمار ہیرانی کی فلموں کے پوسٹرز کو دیکھتے ہوئے کہتے ہیں، واؤ کیا فلمیں ہیں؟ اس کے بعد راجکمار آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ شاہ رخ کیا دیکھ رہے ہو؟ شاہ رخ کچھ کہتے ہیں کچھ نہیں سر رنبیر کپور سنجو میں، عامر بطور PK، سنجو بابا منا بھائی۔ واہ سر کمال ہے سر۔ سر کیا میرے لیے بھی ایسا کچھ ہے؟ اس پر راجکمار کہتے ہیں کہ میرے پاس اسکرپٹ ہے۔ اسکرپٹ کے بارے میں پوچھتے ہوئے شاہ رخ کہتے ہیں کیا یہ سچی کامیڈی ہے؟ ایموشنس ہیں؟ رومانس ہے؟ اس پر راج کمار کا کہنا تھا کہ وہ اپنا سگنیچر پوز رہنے ہی دیں۔ اس کے بعد وہ راجکمار سے فلم کا ٹائٹل پوچھتے ہیں، وہ بتاتے ہیں ڈنکی۔ شاہ رخ کو وہ ڈانکی سمجھ آتا ہے۔ آخر میں شاہ رخ کہتے ہیں، 'ڈنکی ڈانکی جو بھی ہے لے لو لے لو۔ اس کے بعد ویڈیو میں فلم کے نام اور ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا جاتا ہے۔