ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدان ایکشن

Yasmeen Rashid
کیپشن: Yasmeen Rashid
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں  اعلیٰ سطح کا اجلاس،مدراینڈ چائلڈ ہسپتالوں کی تعمیر،بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن اور صوبہ بھرمیں دیگر ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں  اعلیٰ سطح کا اجلاس،مدراینڈ چائلڈ ہسپتالوں کی تعمیر،بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن اور صوبہ بھرمیں دیگر ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر  سارہ اسلم،ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹرعمرفاروق، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرعاصم الطاف ودیگر افسران نے شرکت کی۔

سیکرٹری صحت سارہ اسلم نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو پنجاب بھرمیں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کی تفصیلات سے آگاہ کیا جس  پروزیر صحت پنجاب نے سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ  کیئر سارہ اسلم کو جاری ترقیاتی منصوبوں کی خوددنگرانی کرنے کی ہدایت کی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکا کہنا تھا  وزیراعظم صحت اقدامات کے تحت 8 بڑے اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور مدراینڈچائلڈہسپتالوں کومقررہ مدت میں مکمل کرینگے،تمام جاری ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایاجائے میں خودجاکرتمام جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لوں  گی ،وزیراعظم صحت اقدامات کے تحت اٹک،ڈی جی خان، جھنگ، قصور، میانوالی،راجن پور،لودھراں اور چنیوٹ کے اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں  کی حالت  بہتر کی  جار ہی ہے،تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کے مکمل ہونے کے بعد پنجاب کی عوام کو صحت کے شعبہ میں شانداداور جدیدطبی سہولیات میسرآسکیں گی،عوام کو ان کی دہلیزپر صحت کی بہترسہولیات فراہم کرناریاست کی ذمہ داری ہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد  کا کہناتھا پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی صلاحیت بڑھانے سے کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں بہت مددحاصل ہوئی،کوروناوائرس کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری ہسپتالوں کی صلاحیت بڑھانے پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے،ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈزکی کوئی کمی نہیں  کی جارہی جبکہ تمام بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے اورتمام دیہی مراکزصحت کو مکمل فعال بنانے کی کوشش کی جارہی  ہیں 

ڈاکٹر  یاسمین  راشد کا مزید کہنا تھا مدراینڈ چائلڈ ہسپتالوں کی تعمیرکاکام تیزی سے جاری ہے اور کئی ترقیاتی سکیمیں رواں مالی سال میں مکمل ہوجائیں گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer