اینٹی کرپشن نے عجب کرپشن کی غضب کہانی بے نقاب کر دی

Corruption
کیپشن: Corruption
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (رضوان نقوی) اینٹی کرپشن نے گندم خریداری مرکز سے بڑی چوری پکڑ لی، انچارج مرکز خریداری گندم زیریں چوٹانی ڈی جی خان محمد ادریس بُغلانی نے خود جعلسازی سے کوٹے کی گندم بیچ کر گودام میں ریٹ اور مٹی کی بوریاں رکھوا دیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ فوڈ ڈی جی خان کے گودام پر اینٹی کرپشن کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران بڑے پیمانے پر گندم چوری کا انکشاف ہوا ہے، فوڈ گرین انسپکٹر نے گندم کی بجائے بوریوں میں مٹی اور ریت بھر دی، ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایت پر انچارج مرکز خریداری گندم اور فوڈ انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

محکمہ خوراک کے گندم خریداری مرکز زیریں چوٹانی ڈی جی خان سے اینٹی کرپشن نے عجب کرپشن کی غضب کہانی بے نقاب کر دی، ڈی جی اینٹی کرپشن کے مطابق گندم خریداری مرکز زیریں چوٹانی ضلع ڈی جی خان سے سرکاری گندم کی 1716 بوریاں کرپشن کی نذر ہوگئیں، انچارج مرکز خریداری گندم محمد ادریس بُغلانی نے خود جعلسازی سے کوٹے کی گندم بیچ دی۔ 

ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ ملزم نے سبسڈی والی سرکاری گندم بیچ کر سرکاری خزانے کو تقریبا ایک کروڑ کا نقصان پہنچایا ہے، ملزم نے اڑھائی من کی 1716 بوریاں بیچ کر ان کی جگہ ریت اور مٹی سے بھری بوریاں رکھ دیں، ملزم نے گندم کے سٹاک میں خُردبرد کرکے رمضان بازاروں میں سبسڈی والے آٹا کا بحران پیدا کرنے کی کوشش کی۔

 ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کا مزید کہنا ہے کہ سٹاک پورا کرنے کے لئے ملزم کی طرف سے گندم میں مٹی اور ریت ملانا انتہائی افسوسناک عمل ہے۔

 

Sughra Afzal

Content Writer