سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی سفری پابندیاں لگا دیں

plane
کیپشن: plane
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:کورونا وائرس کی تیسری خطر ناک لہر، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ کیٹیگری سی میں شامل ممالک کی تعداد میں اضافے کے ساتھ 23 ممالک کی نئی فہرست جاری کر دی گئی۔
 تفصیلات کے مطابق بھارت کو بھی سی کیٹیگری ممالک میں شامل کر لیا گیا جبکہ سفری پابندیوں کی مدت میں 24 اپریل تک توسیع کر دی گئی، کٹیگری سی میں جنوبی افریقہ،برازیل،زمبابوے،بھارت، کینیا ،تنزانیہ، راونڈا، سمیت 23 ممالک کے مسافروں کی آمد این سی او کی اجازت سے مشروط کر دی گئی۔
 این او سی کے بغیر کیٹیگری سی میں شامل ممالک کے مسافروں کی پاکستان آمد پر مکمل پابندی برقرار رکھی گئی ہے، ان ممالک میں موجود پاکستانی پاسپورٹ،نائیکوپ اور پی او سی کارڈ ہولڈرز پاکستانی بھی وطن واپس نہیں آسکیں گے ۔
کٹیگری اے کے ممالک کی تعداد 20 کردی گئی کٹیگری اے میں شامل آسٹریلیا، بھوٹان چین، جاپان ،سعودی عرب ،سنگاپور اور سر ی لنکا سمیت دیگر ممالک کے مسافروں کیلیئے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی نہیں۔ کٹیگری بی کے مسافروں کے لئے پی سی آر ٹیسٹ کا دورانیہ 72 گھنٹے ہوگا ۔نوٹیفکیشن ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔