( راؤ دلشاد حسین ) کارپوریشن کو چالیس کروڑ کا ماہانہ مالی نقصان، چھبیس شعبوں سے ماہانہ ٹارگٹ بیالیس کروڑ ہے جسکی ایک پائی بھی موصول نہ ہوسکی۔
میٹروپولیٹن کارپوریشن شعبہ مالیات کےاعداد وشمار کے مطابق ایم سی ایل کے سالانہ بجٹ اہداف بھی خطرے میں پڑگئے۔ اعداد وشمار کے مطابق منتقلی جائیداد کی مد میں اکیس کروڑ روپے کا خسارہ ہوگا جبکہ جنرل بس اسٹینڈ کی مد میں سات کروڑ بیس لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔
بلڈنگ پلانزفیس کی مد میں ایک کروڑ، کاروباری لائسنس فیس کی مد میں چوراسی لاکھ، کرایہ سرکاری پراپرٹی ایک کروڑ تیرہ لاکھ، انفورسمنٹ جرمانوں کی مد میں ستارہ لاکھ اورروڈ کٹ چارجز کی مد میں چھبیس لاکھ کا خسارہ ہوا۔
پانی کے بلوں کی ادائیگی کی مد میں چھ لاکھ اور سینٹیشن فیس کی مد میں ایک کروڑ تینتالیس لاکھ، پارکنگ فیس ساٹھ لاکھ، شعبہ شہری سہولیات کے ٹھیکوں کی مد میں چھ لاکھ، دستکاری سکولوں کی فیس کی مد میں ایک لاکھ ستائیس، ڈیتھ برتھ فیس کی مد پچاسی ہزار جبکہ متفرق ذرائع آمدن سے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے کا سرکاری خزانے کو نقصان ہوا۔
میٹروپولیٹن آفیسرفنانس ون یوسف سندھو کہتے ہیں کورونا وبا جاری رہی تو آمدن میں مزید خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا، جس سے ترقیاتی اسکیمیں براہ راست متاثر ہونگی۔
شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران 16 مریضوں کے اضافہ سے صوبائی دارالحکومت لاہور میں تعداد 600 ہو گئی جبکہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 35 کیسز کے ساتھ، تعداد 3721 ہو گئی ہے۔
ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق701 زائرین سنٹرز، 1540 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 94 قیدیوں، 1386 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق عام شہروں میں سب سے ذیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 600 کنفرم مریض ہیں۔
ننکانہ 1، قصور 10، شیخوپورہ 13، راولپنڈی 157، جہلم 33، اٹک 11،چکوال 4، گوجرانوالہ 65، سیالکوٹ 56، ناروال 5، گجرات میں 154 شہریوں میں تصدیق ہو چکی ہے۔ علاوہ ازیں حافظ آباد 11، منڈی بہاوالدین 12، ملتان 31، خانیوال 1، وہاڑی 35، فیصل آباد 37، چینیوٹ 8، ٹوبہ 7، جھنگ 10، رحیم یار خان 44، سرگودھا میں 19 شہریوں میں تصدیق ہوئی ہے۔ دریں اثنا کورونا وائرس سے اب تک کل 41 اموات، 702 افراد صحت یاب، 17 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔