گلوکار حامد علی خان نے کورونا وائرس پر گیت تیار کر لیا

گلوکار حامد علی خان نے کورونا وائرس پر گیت تیار کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زین مدنی ) پٹیالہ کلاسیکل موسیقی گھرانے کے نامور استاد گلوکار حامد علی خان نے کورونا وائرس کی وباء پر گیت تیار کر لیا، کہتے ہیں اس وباء سے ہمیں اللہ بچائے لیکن احتیاط بے حد ضروری ہے۔   

پاکستانی کلاسیکل موسیقی کے نامور پٹیالہ گھرانے کے استاد حامد علی خان نے کورونا وائرس سے پیش ہونے والے حالات اور لاک ڈائون جیسی صورتحال پر گیت تیار کیا ہے جس کی شاعری اور کمپوزیشن بھی خود حامد علی خان نے ہی ترتیب دی ہے۔

گیت کی ویڈیو بھی ریلیز کی گئی ہے جس میں پوری دنیا کو کورونا وائرس سے متاثر ہوتے ہوئے کو دکھایا گیا ہے۔ حامد علی خان کا کہنا ہے کہ دعا ہے کہ اللہ پاک جلد اس وباء کا خاتمہ کریں لیکن ہم سب کو احتیاط برتنی ہے تاکہ یہ کورونا وائرس پھیلے نہیں۔

 ترجمان پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہورمیں کوروناکے582کنفرم مریض ہیں۔ پنجاب میں کوروناوائرس کےمزید94کیس کے بعدتعداد3504ہوگئی  جن میں 701زائرین سنٹرز، 1374رائیونڈسےمنسلک افرادمیں ۔91قیدیوں، 1338عام شہریوں میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہیں جبکہ 15 مارچ سے اب تک شہر میں 18 افراد جان کی بازی ہار گئےاور پنجاب میں مجموعی تعداد41 تک پہنچ گئی۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں ، وائرس صوبے کے چھوٹے شہروں میں بھی پھیلنے لگا ہے ۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق عام شہروں میں سب سے زیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 582 کنفرم مریض ہیں۔ ننکانہ 18، قصور 10، شیخوپورہ 13، راولپنڈی 140، جہلم 33، اٹک 2،چکوال 4، گوجرانوالہ 63، سیالکوٹ 56، ناروال 8، گجرات میں 149,حافظ آباد 12، منڈی بہاوالدین 12، ملتان 31، خانیوال 2، وہاڑی 35، فیصل آباد 36، چینیوٹ 8، ٹوبہ 2، جھنگ 6، رحیم یار خان 44، سرگودھا میں 15مریض ہیں۔دیگر شہروں میں میانوالی 11، خوشاب 4، بہاولنگر 8، بہاولپور 7، لودھراں 3، ڈی جی خان 21، لیہ، اوکاڑہ اور پاکپتن میں ایک ایک کیس سامنے آیاہے۔