نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے نوجوان زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فخر امام ) فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، پتنگ بازی قانوناً جرم ہے اس کے باوجود جس طرح مختلف تقاریب اور مقامات پر ان کی خلاف ورزی کی جاتی ہے، وہ محتاجِ بیان نہیں۔

گزشتہ کئی برسوں سے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسلحہ کی نمائش یا اسے غیر قانونی طور پر رکھنے کی سخت پابندی ہے لیکن عموما رات کے وقت شہر کے مختلف علاقوں میں جاری شادی بیاہ کی تقریب میں فائرنگ کی آوازیں سنی جاتی ہیں جس سے شہریوں میں خوف وہراس پیدا ہوجاتا ہے۔  لیکن ارباب اختیار خصوصا  پولیس، ڈولفن فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

مانگا منڈی کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے نوجوان کو زخمی کر دیا۔

واقعے مانگامنڈی کی حدود رائیونڈ مانگا روڑ پر پیش آیا جہاں شعیب نامی نوجوان گھر کے سامنے کھڑا تھا کہ اچانک نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر دی جس سے شعیب زخمی ہوگیا۔

 زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے اور حالت خطرے سے باہر ہے۔