پنجاب کابلدیاتی نظام تحلیل ہونے میں چنددن باقی

پنجاب کابلدیاتی نظام تحلیل ہونے میں چنددن باقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب کابلدیاتی نظام تحلیل ہونے میں چنددن باقی رہ گئے، بلدیاتی نمائندے نظام کو بچانے کیلئے میدان میں کود پڑے، لارڈمئیراورمئیر فیصل آباد نے پنجاب اسمبلی میں نئے بلدیاتی مسودہ قانون پرتحریری اعتراضات جمع کرادئیے، کرنل (ر) مبشر نے نئے نظام کوچُوں چُوں کا مربہ قرار دیدیا۔

 لارڈ مئیر لاہورکرنل ( ر) مبشرجاویداور مئیرفیصل آباد ملک عبدالرزاق نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خاں بھٹی سےملاقات کی، اس موقع پردونوں میئرزنے نئےبلدیاتی مسودہ قانون پراپنےاعتراضات جمع کرائے اورمطالبہ کیا کہ ہم اسٹیک ہولڈرہیں، ہمارے موقف کو اسمبلی کےفلورپرسنا جائے۔

 انکا کہنا تھا کہ نیا بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون چُوں چُوں کا مربہ ہے، ملک میں جمہوری نظام موجود ہےکوئی مارشل لاء نہیں جوایگزیکٹو آرڈر چلائے جائیں، کہتے ہیں کہ جس دن بل پاس کرائیں گےاس دن بلدیاتی نظام کوتحلیل کر دیا جائےگا، ہمیں بلا کر ہمارے اعتراضات کواسمبلی کے فلور پرسنا جائے۔

لارڈ مئیرلاہورکا مزید کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے ممبران کی تعداد حکومتی ممبران کے برابر ہے، حکومت ہمیں ایسے نظر انداز نہیں کرسکتی، اسے چاہیےکہ وہ ہمارا موقف بھی سنے۔

Shazia Bashir

Content Writer