ایکسپو سنٹر میں دوروزہ پاکستان پیپر اینڈ سٹیشنری نمائش کا اہتمام

ایکسپو سنٹر میں دوروزہ پاکستان پیپر اینڈ سٹیشنری نمائش کا اہتمام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد: ایکسپو سنٹر میں دوروزہ پاکستان پیپر اینڈ سٹیشنری نمائش کا اہتمام کیا گیا،صدر لاہور چیمبر ملک طاہر جاوید نے نمائش کا افتتاح کردیا، کراچی اور لاہور سمیت مختلف شہروں سے معروف کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق بی ٹو بی میڈیا کے زیر اہتمام ایکسپو سنٹر میں پیپر اینڈ سٹیشنری سیکٹر کی پہلی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ایوان صنعت وتجارت کے صدر ملک طاہر جاوید نے نمائش کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں منتظم نمائش معظم رشید کراچی پیپر انڈسٹری کے معروف رہنما سلیم میمن ،باؤ محمد بشیر ،خامس سعید بٹ اورمعظم رشید سمیت دیگر شریک ہوئے۔

صدر لاہور چیمبر ملک طاہر جاوید نے بزنس کمیونٹی کے ہمراہ نمائش میں لگے سٹالز کا دورہ کیا۔ نمائش میں 50 سے زائد کمپنیوں نے سٹالز لگائے۔ جس میں وائٹ بورڈ،پیپر، سٹیشنری ،ویلیو ایڈڈ مشینری سمیت دیگر مصنوعات ڈسپلے کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری سکولوں کی سالانہ رپورٹ جاری،نااہلی کا راز فاش ہوگیا 

  کراچی سے آئے معروف بزنسمین سلیم میمن کا کہنا تھا کہ پیپر انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے۔ ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر باؤ محمد بشیر نے کہا کہ ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے ٹیکس ڈیوٹیز کم کرنے کی ضرورت ہے۔منتظم نمائش معظم رشید کا کہنا تھا کہ آئندہ بین الاقوامی کمپنیوں کو بھی نمائش میں مدعو کیا جائے گا۔ایکسپو سنٹر میں منعقدہ پاکستان پیپر اینڈ سٹیشنری نمائش اتوار کی شام تک جاری رہے گی۔