نئی پاکستانی فلم پرواز ہے جنون کا پہلا باقاعدہ ٹیزر ریلیز

نئی پاکستانی فلم پرواز ہے جنون کا پہلا باقاعدہ ٹیزر ریلیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) لالی وڈ انڈسٹری کی نئی فلم پرواز ہے جنون کا پہلا باقاعدہ ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے۔ پاکستان ائیرفورس کو نمایاں کرنے والی یہ فلم عید الفطر پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

لالی وڈ انڈسٹری میں معیاری اور موضوعاتی فلموں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور اب پاکستان ائیر فورس اور پائلٹ کی کہانی کو نمایاں کرنے کے لئے پرواز ہے جنون کے نام سے فلم کا باقاعدہ پہلا ٹیزر ریلیز کیا گیا ہے۔

فلم میں اداکار حمزہ علی عباسی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ اداکار شمعون عباسی، کبریٰ خان، ہانیہ عامر، مصطفی چنگیزی، عدنان جعفر، عثمان خالد بٹ اور دیگر بھی فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں۔ ہدایتکار حسیب حسن ہیں اور فلم کو مومنہ درید نے پروڈیوس کیا ہے۔ پرواز ہے جنون عید الفطر پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔