کلیم اختر: پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، محکمہ پرائس کنٹرول کے تحت سٹریٹجک مینجمنٹ وِنگ قائم، اے ڈی جی پرائس کنٹرول سٹریٹجک مینجمنٹ ونگ کی نگرانی کرینگے۔
سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید کی ہدایت پر ونگ قائم کیا گیا، ابتدائی طور پر 8 ریسرچ آفیسرز کو مینجمنٹ ونگ میں تعینات کر دیا گیا۔
مینجمنٹ ونگ اشیا کی طلب و رسد کے حوالے سے آگاہ کرے گا، اشیا کی مقامی و انٹرنیشنل مارکیٹس میں دستیابی پر نظر رکھی جائے گی۔
ونگ کا مقصد محکمے کےذیلی اداروں کے ڈیش بورڈز کو یکجا کرنا ہے، تمام محکموں کے فیلڈ آپریشنز و دیگر اقدامات کی معلومات فراہم کی جائیں گی۔
مینجمنٹ ونگ محکمے کی نئی پلاننگ و ترجیحات کیلئے سفارشات بھی تیار کریگا، محکمانہ کارکردگی کی مانیٹرنگ، کمپلائنس ،کے پی آئیز کو بھی ٹریک کیا جائیگا۔
حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی سازی ممکن بنانے میں مدد ملے گی۔