ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایس ایس پی انوسٹی گیشن عائشہ گل کو بڑا اعزاز حاصل

 ایس ایس پی انوسٹی گیشن عائشہ گل کو بڑا اعزاز حاصل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون ایس ایس پی انوسٹی گیشن عائشہ گل نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

پشاور کی نو تعینات ایس ایس پی انویسٹی گیشن پشاور عائشہ گل نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھالنے کے بعد کہا کہ عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی ان کی پہلی ترجیح ہے۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن عائشہ گل نے کہا کہ تفتیشی شعبے میں شفافیت، میرٹ اور پیشہ ورانہ مہارت کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہر کیس کی غیر جانب دارانہ اور بروقت تفتیش ہوگی تاکہ مجرموں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جا سکے۔

ایس ایس پی عائشہ گل نے کہا کہ عوام کو انصاف دلانے میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔