عام انتخابات میں کسی سیاسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہو گی، منظور وسان

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان : پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کی الیکشن کمیشن آمد، پیپلز پارٹی کی طرف سے عام انتخابات اور حلقہ بندیوں کے حوالے سےتجاویز پیش کیں۔ 

تفصیلات کےمطابق منظور وسان کی الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ سے ملاقات ہوئی،  ملاقات میں انہوں نے  پیپلز پارٹی کی طرف سے عام انتخابات اور حلقہ بندیوں کے حوالے سےتجاویز پیش کیں۔ 

ملاقات کے بعد منظور وسان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتےہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کا واویلا بلا جواز ہے، سندھ میں اعلی عہدیدار انہی میں سے ہیں، ایم کیو ایم کا وطیرہ ہے کہ تھپڑ بھی مارتی ہے اور روتی بھی ہے، ایم کیو ایم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہر دور میں اقتدار میں رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے ہو سکتے ہیں، عام انتخابات میں کسی سیاسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہو گی۔ پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد ہو سکتا ہے، پی ٹی آئی مشکل حالات میں کمزور آ رہی ہے۔ ہم نے جیلوں میں بھی جیئے بھٹو کا نعرہ لگایا۔ آج کل مجھے نیند نہیں آتی اس لیے سیاسی خواب نہیں دیکھے۔