سکھ رہنما کے قتل کا الزام،کینیڈا کے سفارتکار کو بھارت چھوڑنے کا حکم

سکھ رہنما کے قتل کا الزام،کینیڈا کے سفارتکار کو بھارت چھوڑنے کا حکم
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت نے خالصتان تحریک کے رہنما کے قتل پر کینیڈین حکومت کے اقدام پر جوابی اقدام میں کینیڈا کے سینئر سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکے الزامات اور بھارتی سفیر کی ملک بدری کا فوری جواب دیتے ہوئے کینیڈا کے سفیر کو بھارت چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے منگل کے روز کینیڈین ہائی کمشنر کو طلب کیا اور انہیں بھارت میں کینیڈا کے سفارتکار کی ملک بدری کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

 بھارتی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہےکہ کینیڈا کے سینئر سفارتکار کو 5 روز میں ملک چھوڑنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ مرکزی حکومت نے کینیڈا کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے مضحکہ خیز قراردیا ہے۔کینیڈا نے را کے سربراہ کو بھی ملک بدر کردیا تھا۔