(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار عامر خان ممبئی میں اپنی بیٹی ایرا خان کے ساتھ ڈنرپر مقامی ہوٹل آئے تو اس دوران فوٹوگرافر نے ان کے ویڈیوز کیمرے میں قید کر لئے۔
ویڈیو میں دیکھ جا سکتا ہے کہ عامر خان کالے رنگ کی شرٹ اور گرے پینٹ میں ایک ریسٹورینٹ سے نکلتے نظر آرہے ہیں ۔ ایرا نے بھورے رنگ کی پینٹ اور کریم رنگ کا ٹاپ پہنا ہوا ہے۔
عامر خان جب جانے کیلئے تیار ہوئے تو ایرا انہیں کار تک چھوڑنے کیلئے آئی۔ عامر جب اپنی کار میں بیٹھ ہی چکے تھے کہ اچانک باہر نکل آئے اور ایرا کو گلے لگاکر کہا خدا حافظ۔
View this post on Instagram
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ان دنوں اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے موضوع بحث ہیں ۔ اداکار نے کچھ عرصہ قبل ہی اپنی بیوی کرن راؤ سے طلاق کا اعلان کیا تھا جس کے بعد وہ چرچا میں ہیں۔ عامر خان اور کرن راؤ کے درمیان علیحدگی کی وجہ سے کپل کے فینس اور قریبی دوست کافی مایوس ہوئے تھے ۔ تاہم دونوں اب بھی ایک ساتھ نظر آتے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن راو ، عامر اور ان کے بیٹے آزاد راؤ خان کو لینے ایئر پورٹ پہنچی تھیں ۔