لاہور ہائیکورٹ بار نے وکلاء کو آخری مہلت دیدی

 لاہور ہائیکورٹ بار نے وکلاء کو آخری مہلت دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاور ذوالفقار) لاہور ہائیکورٹ بار نے وکلاء کو بار کے واجبات ادا کرنے کی آخری مہلت دے دی، واجبات ادا نہ کرنے والے وکلاء ووٹ ڈالنے کے اہل نہیں ہوں گے۔

لاہور ہائیکورت بار نے مسلسل تین سال یا اس زائد کے واجبات ادا نہ کرنیوالے ڈیفالٹر وکلاء کو 30 ستمبر تک واجبات ادا کرنے کی مہلت دے دی ،ہائیکورٹ بار کے مطابق 30 ستمبر تک واجبات ادانہ کرنے والے وکلاء کی ممبر شپ منسوخ کر دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق واجبات ادا نہ کرنیوالے وکلاء 2020 میں ہائیکورٹ بار کے الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے بھی اہل نہیں ہوں گے اور وکلاء کی ممبر شپ بھی منسوخ کر دی جائے گی، صدر ہائیکورٹ بار کی منظوری کے بعد سیکرٹری ہائیکورٹ بار نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

Shazia Bashir

Content Writer